27 مارچ، 2025، 11:04 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85788329
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوج کے سابق سربراہ کی فوجی چھاؤنیوں میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی

تہران/ ارنا- مقامی صحافی عامیت سگل نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے فوج کے سابق سربراہ موشے یعلون کی غاصب فوج کی چھاؤنیوں میں داخل ہونے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ موشے یعلون کا چند مہینے قبل کا بیان ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ صیہونی فوج غزہ میں نسل کشی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ امید ہے کہ فوجیوں کو نوزائدہ بچوں کے قتل عام کے لیے غزہ بھیجا نہ جائے۔

قابل ذکر ہے کہ موشے یعلون کو صیہونی فوج کا سب سے اونچا رینک دیا گیا ہے۔ وہ ریٹائرمینٹ سے قبل چیف آف اسٹاف، فوجی انٹیلی جنس (آمان) کے سربراہ اور صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بھی رہ چکے تھے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .